میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی کو ناقص پالیسیاں لے ڈوبیں، مقبولیت میں واضح کمی

مودی کو ناقص پالیسیاں لے ڈوبیں، مقبولیت میں واضح کمی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم نریندر مودی کی کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران ناقص پالیسی کے باعث ریکارڈ ہلاکتوں کے بعد ایک سال میں ان کی مقبولیت 42 فیصد کے واضح فرق کے ساتھ 66 فیصد سے گر کر 24 فیصد پر آگئی ہے ۔ اخبار انڈیا ٹوڈے کی جانب سے موڈ آف دی نیشن کے نام سے کیے گئے سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ ہندوستان کے اگلے وزیراعظم کے لیے کون زیادہ موزوں ہیں؟گزشتہ ہفتے شائع ہونے والے سروے کے نتائج کے مطابق مودی سرفہرست امیدوار تھے ، اس کے بعد چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ اور اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا نمبر تھا۔ نتائج کے مطابق مودی کی مقبولیت میں زبردست تنزلی ہوئی اور اگست 2020 میں 66 فیصد کے مقابلے میں جنوری 2021 میں 38 فیصد رہ گئی تھی اور اب اگست میں 24 فیصد پر آگئی ہے ۔سروے میں حصہ لینے والے افراد نے کہا کہ مودی کی مقبولیت میں تنزلی کی بڑی وجہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اقدامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں