میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور لائی گئی 94 لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد، 4 ملزمان گرفتار

لاہور لائی گئی 94 لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد، 4 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

ریلوے پولیس نے 94 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی اور جعلی کرنسی کی تیاری میں استعمال میں ہونے والے کیمیکل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویڑن ملک محمد عتیق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کیذریعے 94لاکھ روپے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اور اس کی تیاری میں استعمال میں ہونے والے کیمیکل کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا ہے، پولیس نے گروہ کے چاروں افراد اکرام گلزار، سلامت گلزار، عمر حیات اور لطیف اللہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ تمام افراد کے خلاف مقدمہ نمبر141/21زیر دفعہ489/Dت،پ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ملک محمد عتیق نے کہا کہ ایس ایچ او لاہور رائے فیصل، سب انسپکٹر محمد اشرف علی اور ان کی ٹیم کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد پر ریلوے پولیس کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد کے گروہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں