میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نالوں کی صفائی کیلئے پیر سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ

نالوں کی صفائی کیلئے پیر سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی نے نالوں کی صفائی کے لئے پیر سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کردیا ہے ، تجاوزات میں رہنے والے شہریوں کو متبادل رہائش فراہم کی جائے گی۔ سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا،اجلاس میںحکومت سندھ کی طرف سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، وزیر تعلیم سعید غنی ، وزیراطلاعات سید ناصرشاہ اور چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم شریک ہوئے، جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی اور ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے وفاقی حکومت کی نمائندگی کی۔ اجلاس کے بعد جاری کیئے گئے بیان میں وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے کہا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی میں کراچی کے نالوں کی صفائی پر غور کرکے حکمت عملی مرتب کی گئی کہ نالوں کی صفائی کے لئے تجاوزات ہٹائی جائیں گی ، ایسی تجاوزات جہاں پر رہائش نہیں ہے ان کو پیر سے ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالوں پر قائم ایسی تجاوزات جہاں لوگ رہائش پزیر ہیں ان کی متبادل رہائش کا انتظام کیا جائے گا، اجلاس میں حکومت سندھ نے انڈس انٹر ہائی وے جامشورو سیہون سیکشن پر کام کی سست رفتاری کی نشاندہی کی، اس سیکشن کی تعمیر کے لئے حکومت سندھ وفاق کو 7 ارب روپے دے چکی ہے، اجلاس میں جامشورو سیہون سیکشن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں