میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارا سب سے بڑا دہشت گرد تو لندن میں بیٹھا ہے، فواد چودھری

ہمارا سب سے بڑا دہشت گرد تو لندن میں بیٹھا ہے، فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ رہا تھا نوازشریف کوئی بیمار نہیں ، ترس نہ کھائو ،نواز شریف کی رپورٹ ہائی کورٹ نے مانگی ہے ،رپورٹس صحیح نہیں دی جارہی ہیں جس لیبارٹری نے رپورٹس دی اور جس ڈاکٹر نے لکھی ،سب کی تفتیش ہوگی ،مولانا فضل الرحمان اگر بلاول بھٹو کیساتھ مل کر بھی تحریک چلائیں تو لاہور کا ایک ہال بھی بھر نہیں سکتے ،مدرسے کے بچوں کو جمع کیا جاتا ہے ،نیب ہمارے زیر انتظام نہیں ہے ،جسٹس سسٹم ریفارمز کی طرف جانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ،پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کی وجہ سے پاکستان فیٹ ایف کی گرے لسٹ میں گیا ،آٹا اور چینی کی قیمتوں میں کمی آگے چند دنوں میں ا جائیگی ،ہماری تمام صوبائی اسمبلیوں کو اپنے یوٹیوب چینلز شروع کرنے چاہئیں ،صوبوں کی کار کر دگی عوام کے سامنے لازمی ہونی چاہیے ،برطانوی حکومت دہشت گردی کی بات کرتی ہے ، ہمارا سب سے بڑا دہشت گرد تو لندن میں بیٹھا ہے ،ہمیں بانی ایم کیو ایم واپس چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں