ایم کیو ایم پھر متحد ہونے لگی بلدیاتی انتخابات سے قبل پرانے ساتھیوں سے رابطے تیز
(رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موؤمنٹ ایک مرتبہ پھر متحد ہونے لگی مصطفی کمال کی حمایت فاروق ستار کو مہنگی پڑ گئی ایک مرتبہ پھر سیاسی تنہائی کا شکار ہوگئے تین قریبی ساتھیوں نے الوداع کہہ کر متحدہ پاکستان میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا
شیئر کریں(رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موؤمنٹ ایک مرتبہ پھر متحد ہونے لگی مصطفی کمال کی حمایت فاروق ستار کو مہنگی پڑ گئی ایک مرتبہ پھر سیاسی تنہائی کا شکار ہوگئے تین قریبی ساتھیوں نے الوداع کہہ کر متحدہ پاکستان میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا تنظیم بحالی کمیٹی میں اعتماد کا فقدان پیدا ہو گیا بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ پاکستان نے مینڈیٹ کے حصول کے لیے پرانے ساتھیوں سے رابطے تیز کر دیے ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے گذشتہ روز پاک سر زمین پارٹی کے شہر میں ساتویں ضلع کے قیام پر ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے قریبی ساتھیو ں میں اعتماد کا فقدان پیدا ہوا ہے فاروق ستار کے تین قریبی ساتھی جن میں سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر،عظیم فاروقی اور زبیر احمد شامل ہیں ایک مرتبہ پھر متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ تینوں ساتھی گذشتہ کئی روز سے فاروق ستار کی پارٹی سے متعلق پالیسیو ں اور انہیں مسلسل نظر اندازکیے جانے سے شدید نالاں تھے اور متحدہ پاکستان کی قیادت سے بیک ڈور رابطے میں تھے نیز ان کی جانب سے گذشتہ روز متحدہ پاکستان میں دوبارہ شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے تاہم تینو ں فریقین کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے امکانات بھی روشن ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ متحدہ پاکستان کی قیادت حالیہ دنوں سابق متحدہ رہنماؤ ں سے ایک مرتبہ پھر بہتر رابطے استوار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کے تحت پاک سر زمین پارٹی اور متحدہ پاکستان سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے متعدد رہنماؤں سے رابطے میں ہے آ ئندہ چند روز مزید رہنماؤں کی متحدہ پاکستان میں شمولیت متوقع ہے۔