میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی جارحیت جاری دریائے چناب میں 3لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑ دیا

بھارتی جارحیت جاری دریائے چناب میں 3لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ اگست ۲۰۲۰

بھارت اپنی آبی دہشت گردی سے باز نہیں آیا۔ دریائے چناب میں 3لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔ جس کے باعث ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں

بھارت اپنی آبی دہشت گردی سے باز نہیں آیا۔ دریائے چناب میں 3لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔ جس کے باعث ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے سلال ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑدیا، سلال ڈیم سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر پاکستان پہنچے گا۔ انتظامیہ نے سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، جھنگ سمیت چناب کنارے آباد شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا۔بھارتی حکام نے ضلع ریاسی میں دریائے چناب پر سلال ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہونے کے بعد ڈیم کے تمام سپل ویز کھول دئیے۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی سمیت محکمہ آبپاشی کے تمام حکام کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 5گھنٹوں میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 76 ہزار کیوسک سے بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں