میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرعی ادویہ کے نمونے اٹھانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر عہدے سے فارغ

زرعی ادویہ کے نمونے اٹھانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

( رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی ) محکمہ زراعت، زرعی ادویات کے سیمپلز اٹھانے کی کوشش کیوں کی؟ صوبائی وزیر نے ٹنڈو جام میں زرعی ادویات کے سیمپلز اٹھانے کی کوشش کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کو ہی عہدے سے ہٹا دیا، 12 دن قبل ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر غلام مجتبیٰ لاکھو نے ٹنڈو جام میں ڈیلر الھ بچایو میمن کی ایجنسی سے سیمپلز لینے کی کوشش کی، ڈیلر نے سیمپلز دینے کے بجائے مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر کو زخمی کردیا تھا، حملے کی ایف آئی آر ٹنڈو جام تھانے پر داخل کی گئی تھی. صوبائی وزیر نے کارروائی کرنے والی اپنی ہی محکمہ کے افسر کو ہٹا دیا، صوبائی وزیر کے اقدام سے افسران میں اشتعال پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سات اگست کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر رورل کی چارج لینے والے غلام مجتبیٰ لاکھوں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سیکریٹری زراعت آغا ظہیر کی جانب سے جاری کئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کی منظوری سے غلام مجتبیٰ لاکھو کو عہدے سے ہٹا کر ڈی جی آفس رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے، سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر غلام مجتبیٰ لاکھو نے جعلی ادویات کی شکایات پر 9 اگست کو ٹنڈو جام میں زرعی ادویات کے ڈیلر الھ بچایو میمن کی ایجنسی پر زرعی ادویات کا سیمپلز لینے پہنچے، لیکن بااثر ڈیلر نے نہ صرف سیمپلز دینے سے انکار کردیا بلکہ مسلح افراد کے ساتھ غلام مجتبیٰ لاکھو پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا جس کے ایف آئی آر ٹنڈو جام تھانے پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر غلام مجتبیٰ لاکھو کی مدعیت میں داخل کی گئی تھی، ایسے واقعے پر صوبائی وزیر اسماعیل نے تشدد کا نشانہ بننے والے اپنی ہی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر غلام مجتبیٰ لاکھو کو عہدے سے ہٹا دیا، جس کے باعث محکمہ زراعت کے افسران میں اشتعال پھیل چکا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹنڈو جام میں جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے اور جعلی ادویات بیچنے والے ڈیلرز ماہانہ کروڑوں روپے محکمہ زراعت کے اہم افسران تک پہنچاتے ہیں، طاقتور اور بااثر ڈیلرز کے خلاف ایگریکلچر کے افسران کارروائی کرنے سے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں