میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر(ن) لیگ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا اور بعد ازاں وہ ذاتی سکیورٹی کے حصار میں ائیر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا رائیونڈ روانہ ہوئیں۔ مریم نواز عیدالاضحی سے قبل دبئی سے لندن گئی تھیں، انہوں نے کچھ دن دبئی میں بھی قیام کیا تھا اور بعدازاں اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن میں عید منائی، لندن قیام کے دوران انہوں نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت بھی کی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا متوقع شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اگلے چند دنوں میں سعودیہ سے دبئی اور پھر لندن واپس جائیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ قائد (ن) لیگ لندن میں 5 سے 6 ہفتے کے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔ لندن پہنچنے کے بعد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں