میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حمزہ خان  نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جتوا دی

حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جتوا دی

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین- ایک سے شکست دی۔ حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو-3 2 سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا تھا۔ حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا، تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازع فیصلے بھی دیے۔ حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ خیال رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں