جس لڑکے کی بیوی نائٹ گرل ہو، وہ پھر تشدد ہی کرے گا
شیئر کریں
جس لڑکے کی نائٹ گرل بیوی ہو، وہ پھر تشدد ہی کرے گا۔ راولپنڈی میں اپنے بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی ماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جس لڑکے کی نائٹ گرل بیوی ہو، وہ پھر تشدد ہی کرے گا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ لڑکی ہمارے گھر آئی ہے، میرا بیٹا ماں کو ماں نہیں سمجھتا، ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا، میرا بیٹا پہلے بھی 4 مرتبہ مجھ پر تشدد کر چکا ہے۔اپنی بہو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیں گھر میں کسی کو نہیں بلاتی، اس نے میرے بیٹے کو مجھ سے الگ کر دیا ہے، سارا دن وہ اپنے کمرے میں رہتے ہیں۔ اپنی بہو کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کہتی ہے کہ 6 مہینوں سے حاملہ ہے، اگر وہ حاملہ ہے تو گلی میں بریف کیس لے کر کیسے بھاگ رہی تھی، مجھ پر تشدد ہوا ہے جسے سب نے دیکھا، میرا میڈیکل بھی ہوا ہے، ارسلان اپنی بیوی کا بھی میڈیکل کروائے اور سب کو دکھائے، وہ حاملہ نہیں ہے۔