حیدرآباد ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیخلاف سرگرم
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
حیدرآباد میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیخلاف سرگرم ہوگئی، ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر وصی حیدر شاہ کی ہدایت پرحیدرآبادمیں ایف آئی اے نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منی لانڈنگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا انسپکٹر ایف آئی اے،ایس ایچ او نظام الدین شیخ نے سب انسپکٹر مسرور بلوچ اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سید خالد علی اور سید کاشف علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی ،پرائز بونڈ سمیت 14لاکھ روپے مالیت کی دیگر کرنسی بر آمد کر لی ملزمان کا تعلق توکل پرائز بونڈ شاپ سے ہے انسپکٹر ایف آئی اے نظام الدین شیخ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کسی کو بھی منی لانڈرنگ کرنے نہیں دی جائے گی ۔