افغان طالبان اورفورسزکے درمیان جھڑپیں، 50 سیکیورٹی اہل کار ہلاک
شیئر کریں
طالبان اور سرکاری فوجوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں 50 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، دوسری جانب طالبان نے وردک صوبے میں افغان نیشنل آرمی کے ایک منی ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیاہے اور دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 50 کے قریب سیکیورٹی اہل کار ہلاک یا زخمی ہوئے ۔ افغانستان کے محکمہ دفاع کے حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں آٹھ فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فغان محکمہ دفاع نے بتایاکہ طالبان اور سرکاری فوجوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپیں جنوبی صوبے قندھار اور زابل میں ہوئیں۔افغان محکمہ دفاع کے مطابق ہونے والی ان جھڑپوں کے دوران تقریبا 50 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ۔دوسری جانب طالبان نے کہاکہ وردک صوبے میں اس کے ایک خود کش بمبار نے افغان نیشنل آرمی کے ایک منی ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا ۔طالبان نے دعوی کیا کہ اس حملے میں 50 کے قریب سیکیورٹی اہل کار ہلاک یا زخمی ہوئے ۔ افغانستان کے محکمہ دفاع کے حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں آٹھ فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوئے ۔