میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد، حکومت میں پھوٹ

ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد، حکومت میں پھوٹ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد سے متعلق سمری پر حکومت کے اندر اختلافات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزارت تجارت کے صاف انکار کے بعد وزارت صنعت وپیداوار کو چینی برآمدگی کی سمری بھیجنی پڑی ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے چینی کی برآمد کیلئے سمری ای سی سی کو بھیجنے سے انکار کردیا۔ وزارت تجارت کے انکار کے بعد وزارت صنعت وپیداوار نے سمری ای سی سی کو بھجوائی۔ وزارت تجارت کو چینی کی برآمد کے لیے سمری بھیجنے کا کہا گیا تھا۔ تاہم وزارت تجارت نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ آخری بار نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سمری بھیجی تھی۔ رولزآف بزنس 1973 اور ماضی کی روایت کے پیش نظر وزارت تجارت کوسمری بھیجنے کا کہا گیا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق برآمدات سے متعلقہ امور وزارت تجارت کے تحت آتے ہیں۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیدوارکی سمری پر ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا فیصلہ ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں