میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی اجلاس،اپوزیشن نے بجٹ کو مسترد کردیا

سندھ اسمبلی اجلاس،اپوزیشن نے بجٹ کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ پر ہفتہ کو تیسرے روز بھی عام بحث جاری رہی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے حصہ لیا – حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی منتخب عوامی حکومت معاشی مشکلات کے باوجود ایک متوازن بجٹ دیا جس کے ثمرات سندھ کے عوام تک پہنچیں گے جبکہ اپوزیشن ارکان نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ اس میں کراچی کو نظرانداز کردیا گیا ہے – سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا ایوان میں بجٹ پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے محمود عالم جاموٹ نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ک سندھ حکومت نے عوامی بہبود کے لئے اچھے اقدامات اٹھائے ہیں ,،ایم کیو ایم کے شیخ عبداللہ نے کہا کہ بجٹ میں اسپورٹس کی اہمیت نہیں دی گئی اسٹیڈیم بنتے تو مریض کم ہوتے ,سرجانی ٹاون اس وقت لیاری سے بھی زیادہ پسماندہ ہے – پندرہ سال قبل مونو ٹیکنیک کالج منظور ہوا عمارت مکمل ہے مگر کالج شروع نہیں ہو رہا ,اعجاز خان سواتی کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان نعرے بازی کرنے لگے اور انہوں نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے جس پر وہ بھی طیش میں آگئے اور کہا کہ مجھے تین منٹ دیدیں ان کا حساب برابر کروں گا۔اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 90 فیصد لوٹوں پر مشتمل ہے۔ اعجاز خان نے کہا کہ یہ سیاسی لوگ نہیں ٹک ٹاکر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی نے نہیں میری کمیونٹی نے الیکشن جتوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملیر میں پی ٹی آئی کے سارے ا میدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔اعجاز سواتی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نعرے بازی کرتے رہے۔اسپیکر نے انہیں متنبہ کیا کہ اگرآپ ایوان کو ڈسٹرب کریں گے تو میں اعجاز خان کا وقت بڑھاتا رہوں گا۔اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 90 فیصد لوٹوں پر مشتمل ہے۔ اعجاز خان نے کہا کہ یہ سیاسی لوگ نہیں ٹک ٹاکر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی نے نہیں میری کمیونٹی نے الیکشن جتوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملیر میں پی ٹی آئی کے سارے ا میدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔اعجاز سواتی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نعرے بازی کرتے رہے۔اسپیکر نے انہیں متنبہ کیا کہ اگرآپ ایوان کو ڈسٹرب کریں گے تو میں اعجاز خان کا وقت بڑھاتا رہوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں