میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلز کے خلاف احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلز کے خلاف احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

جماعت اسلامی نے ملک بھرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کو حکومت کی نااہلی اور طرز حکمرانی مزید بڑھا دیتی ہے ، پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، پاکستانی قوم 28 سو ارب کی کپیسٹی پیمنٹ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کا بوجھ غریب اور صنعتکار برداشت کررہے ہیں، بجلی کے بل نہیں بلکہ بم گرائے گئے ہیں، اوور بلنگ کی جارہی ہے ، شدیدگرمی میں عوام نے عید گزاری، بارہ بارہ چودہ چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہا، سرمایہ کاری ترسیلی نظام میں کرنے کے بجائے آئی پی پیز کو نوازنے کے لیے خرچ کردی گئی، ستر سال سے پاکستان میں ایک طبقہ مسلط ہے ، پورے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جو بجٹ پیش کیاگیا اس میں عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالا گیا ، جو ٹیکسز نہیں دیتے وہ مراعات لیتے ہیں اور جو پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے ، بجٹ میں تیرہ ہزار ارب ٹیکسز اہداف سے مڈل کلاس طبقہ پسے گا، وزیر خزانہ شاہی فرمان جاری کرتے ہیں کہ سارے سرکاری ادارے پرائیویٹائز کردینے چاہئیں، آپ ہوتے کون ہیں ایسے بیانات دینے والے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں