میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موبائل فون پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد

موبائل فون پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 200 ڈالر (تقریباً 56 ہزار روپے ) تک موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے 200 ڈالر تک موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ موبائل فون لگژری آئٹم نہیں ہے ، ایسا کرنے سے 200 ڈالر سے کم والے فونز مہنگے ہو جائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب پر ہی بوجھ ڈالا گیا ہے ، غریب کیلئے فون پر ٹیکس، کال کرنے پر ٹیکس، چارج کرنے پر ٹیکس ہے ، ایف بی آر کے باعث سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں