مرتضیٰ وہاب نے چند گھنٹوں میں انقلابی اقدامات شروع کردیے
شیئر کریں
کراچی(رپورٹ: جوہر مجید شاہ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے محض چند ہی گھنٹوں میں انقلابی اقدامات اٹھانے شروع کردیے عہدہ سنبھالتے ہی ایچ آر ایم کو سابقہ غیرقانونی ترقیاں و تعیناتیوں کو منسوخ کرنے سمیت سابقہ عہدیداران کی واپسی کے احکامات جاری کئے تو دوسری طرف بلدیہ عظمی کراچی اور واٹر بورڈ کے بینشنرز کے واجبات کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت سے 10 ارب روپے لینے کی منظوری وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے حاصل کرلی چیئرمین بلاول بھٹو کے وعدے حقیقت کا روپ دھارنے لگے یاد رہئے کہ گزشتہ کئی برسوں سے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات کی وصولی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہیں تھے مگر سوائے مایوسی کے کچھ ہاتھ نہیں لگ رہا تھا تاہم جب مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی بنے تھے تو انہوں نے اس وقت بھی اس اہم مسئلے پر ایکشن لیا تھا اور اعلی حکام تک بات پہنچائی تھی ابھی حال ہی میں مئیر کراچی کا حلف اٹھاتے ہی سندھ حکومت سے اس اہم بنیادی اور انسانی حقوق سے ہم آہنگ مسئلے کی منظوری لیکر ملازمین کے دل جیتنے سمیت اپنی دبنگ انٹری کا بگل بھی بجا ڈالا صرف کے ایم سی کے ملازمین کے واجبات 10 ارب روپے بنتے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات 6 ارب بنتے ہیں دونوں اداروں کے واجبات 16 ارب ہیں تاہم وزیر اعلی سندھ نے 10 ارب کے ایم سی کو جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔ اس رقم میں سے 6 ارب روپے کے ایم سی اور 4 ارب روپے واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کیے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ مرتضی وہاب نے بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی واجبات کی ادائگی کے لیے کوششیں شروع کردی تھیں ۔ جبکہ میئر مرتضی وہاب کے ایم سی کے محصولات میں اضافے کے لیے بھی سرگرداں تھے اب بلدیہ عظمی کراچی کے محصولات میں وہ کئی گنا اضافے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں محسوس ہو رہا ہئے کہ جلد کے ایم سی ہر معاملے میں خود کفیل ادارہ بن جائگا شہریوں میں مرتضی وہاب کی ان کوششوں سے امیدیں بڑھ گئیں ہیں خصوصا کے ایم سی کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ مرتضی وہاب کراچی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں کامیاب ہونگے جبکہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھی انکی بیک پر کھڑے ہیں ادھر معتبر ذرائع نے بتایا کہ جلد میونسپل یوٹیلیٹی سروییسیز پر بھی ایک جامع منصوبہ بندی کیساتھ کام کیا جائگا جو کہ کے ایم سی کیلے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا اسکی خبر جرأت اپنے اگلے شمارے میں شائع کریگا