میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ایل پی ، امیرسندھ رکن شوری لاہورمیں گرفتار

ٹی ایل پی ، امیرسندھ رکن شوری لاہورمیں گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) تحریک لبیک پاکستان کی فعال ہوتی سرگرمیاں حکومت کوایک آ نکھ نہ بھا سکیں کراچی میں ہونے والی تنظیم سازی کے بعد اچانک بڑی گرفتاری سامنے آ گئی، امیر سندھ رکن شوریٰ علامہ غلام غوث بغدادی کو لاہور میں گرفتار کر لیاگیا،وزارت داخلہ کی قائم کردہ کمیٹی کی مہلت میں 3روز باقی سفارشات تاحال مرتب نہ ہو سکیں۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل کالعدم قرار دی گئی جماعت کی سرگرمیاں بحال رہنے کے سبب حکومت نے ٹی ایل پی کو لگام ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز مذکورہ جماعت کے اہم رکن کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے، جبکہ شہر قائد سمیت مختلف شہریوں میں ایک مرتبہ پھر مقدمات میں نامزد تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں و رہنماؤں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے 15اپریل کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد مذکورہ جماعت کی جانب سے 29اپریل کو وفاقی کابینہ سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی تھی، اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی سربراہی میں 30اپریل کو ایک اجلاس بھی ہوا تھا جس میں کالعدم جماعت کی درخواست کا جائزہ لینے سے متعلق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ،جوائنٹ سیکریٹری داخلہ اور وزارت قانون کے جوائنٹ سیکریٹری خرم شہزاد مغل کے ناموں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کی سفارشات کابینہ کو بھیجی گئیں تھیں جسے 25مئی کو منظور کر لیا گیاتھا۔بعد ازاں کمیٹی کو30 روز میں کالعدم جماعت کی درخواست کا جائزہ لیکر کابینہ کو سفا رشات جمع کرانے کی ہدایات کی گئیں تھیں 28روز گزر جانے کے بعد بھی قائم کردہ کمیٹی کسی قسم کی حکمت عملی تاحال مرتب نہیں کر سکی ہے۔ وزارت داخلہ کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات ملنے پر حکومت 60روز میں کالعدم جماعت سے متعلق فیصلہ سنانے کی پابند بتائی جاتی ہے۔حالیہ دنوں وفاقی حکومت کمیٹی کی سفارشات ملنے سے قبل ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کے تحت چند روز قبل تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع اور گزشتہ روز امیر سندھ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں