میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ اردو، طلباء تنظیموں کی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کا فیصلہ

جامعہ اردو، طلباء تنظیموں کی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) وفاقی اردو یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طلباء تنظیموں پر پابندی عائد کر دی ہے، جامعہ کی حدود میں طلباء تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں نہیں کر سکیں گے، اسلامی جمعیت طلبہ، پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، سندھی ستھ و دیگر نے طلباء دشمن فیصلہ قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو کے قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے جامعہ میں طلباء تنظیموں پر پابندی کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کھا گیا ہے کہ طلبائتنظیمیں کوئی بھی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں یونیورسٹی کی حدود میں سر انجام نہیں دے سکتیں، عملدرآمد نہ کرنے والے طلباء کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے طلبہ کا داخلہ فوری طور پر منسوخ کردیا جائے گا، دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، سندھی ستھ و دیگر نے انتظامیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے پابندی لگائی گئی ہے، جس سے نااہلی اور طلباء دشمنی ظاہر ہو رہی ہے، یونیورسٹی میں تنظیموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن دیکھ کر ضیاء دور کی یاد دلائی گئی ہے، طلباء تنظیموں نے جامع اردو کراچی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹیفکیشن فوری طور واپس لے کر پابندی ہٹائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں