میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کھال پر اسمائلی ایموجی لے کر پیدا ہونے والا بچھڑا

کھال پر اسمائلی ایموجی لے کر پیدا ہونے والا بچھڑا

ویب ڈیسک
هفته, ۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسکراتے ہوئے چہرے کے ایموجی سے ملتا جلتا پیدائشی نشان لے کر پیدا ہونے والا گائے کا بچہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔آسٹریلیا میں ہولسٹین فریزین نسل کے پیدا ہونے والے اس گائے کے بچے کا نام ہیپی رکھ دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیپی رواں ہفتے کے آغاز میں پیدا ہوا تھا۔ہیپی سے متعلق مسز کوسٹر نے کہاکہ ہم نے آج تک متعدد مختلف پیدائشی نشان لے کر پیدا ہوتے جانور دیکھے ہیں مگر ہنستے ہوئے چہرے سے ملتا جلتا یہ پیدائشی نشان ان سب سے الگ ہے ۔مسز کوسٹر نے کہاکہ ہیپی کے پیدائشی نشان دیکھ کر میں بہت حیران ہوئی تھی، مجھے یقین نہیں آ رہا تھا، میں نے ہیپی کی کھال پر بنے اسمائلی ایموجی کو غور سے دیکھا کہ کہیں کسی نے اس پر اضافی پینٹ تو نہیں کر دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں