میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبنے لگا

پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبنے لگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان کا مقامی قرضہ 53 ہزار878 ارب روپے ہوجائے گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ میں آئندہ مالی سال حکومت پاکستان کے قرضوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔نئے مالی سال حکومتی قرضوں میں10ہزار 433 ارب روپیاضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ جبکہ حکومتی قرض آئندہ مالی سال میں بڑھ کرریکارڈ 87 ہزار 346 ارب روپے پر پہنچنے کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال حکومت کے مقامی قرض میں7ہزار636 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے جبکہ ایک سال میں حکومت کے غیر ملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے ۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر53 ہزار878 ارب روپے ہوجائیگا، جبکہ ایک سال میں حکومت کاغیر ملکی قرضہ بڑھ کر33 ہزار648 ارب روپے پرپہنچ جائے گا۔آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76 ہزار 913 ارب روپے پرپہنچنے کا امکان ہے تاہم مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ 46 ہزار 242 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک 30 ہزار 671 ارب روپے رہنے کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں