میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریانہ برناوی اسپیس ایکس ،تاریخی خلائی مشن پر جانیوالی پہلی سعودی خاتون

ریانہ برناوی اسپیس ایکس ،تاریخی خلائی مشن پر جانیوالی پہلی سعودی خاتون

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاسپیس ایکس کا تاریخی خلائی مشن سعودی خاتون و مرد خلا باز سمیت 4 خلا بازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے لے کر روانہ ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ان 4 خلا بازوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی بریسٹ کینسر ریسرچر ریانہ برناوی اس مشن میں سعودی ساتھی علی القرنی کے ساتھ خلائی مشن پر روانہ ہوئی ہیں جو ایک فائٹر پائلٹ ہیں۔ان کے علاوہ پیگی وٹسن اور جان شوفنر بھی اس خلائی مشن پر روانہ ہوئے ہیں۔پیگی وٹسن ناسا کی سابق خلا باز ہیں جن کی انٹرنیشنل اسپیس سینٹر کے لیے یہ چوتھی پرواز ہے۔ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے جان شوفنر تاجر ہیں جو پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔مشن کا سفر امریکی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 37 منٹ پر کیپ کیناورل میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے شروع ہوا۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 8 دن قیام کے دوران یہ چاروں خلا باز 20 تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں