وزیراعظم اورانکی ٹیم شرح نمومیں اضافے پرمبارکبادکی مستحق ہے ،وزیرخزانہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت پروگرام میں ہونے کے باوجود مضبوط گروتھ زبردست ہے ۔ اپنے ٹوئٹ میں شوکت ترین نے کہاکہ آئی ایم ایف کی سخت پروگرام میں ہونے کے باوجود مضبوط گروتھ زبردست ہے ،بہت اعلیٰ ٹیم عمران خان ۔ انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکائونٹ خسارے، زر مبادلہ کے کم ہوتے ذخائر اور کورونا کے باوجود گروتھ قابل قدر ہے ،وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم گروتھ بڑھانے پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔