میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کی جانب سے حادثے کے بعد ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز جاری

پی آئی اے کی جانب سے حادثے کے بعد ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے حادثے کے بعد ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز PK 8303 کا طیارہ ایئر بس Aـ320 رجسٹریشن نمبر APـBLD کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک آج سہ پہر 2 بج کر 39 پر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 91 مسافر اور عملہ کے 7 ارکان سوار تھے ، مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے ۔پی آئی اے کے مطابق ان کی ہدایات اور بین الاقوامی ایوی ایشن ضروریات کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کام شروع کردیا جہاں پر ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ مسلسل صورتحال کا جائزہ لیتی رہی ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے پی آئی اے کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے
فون نمبرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے ان نمبروں 0092-21-99043833،0092-21-99242284،0092-21-99043766 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں