میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طیارہ حادثہ ، واٹر بورڈ نے آگ بجھانے کیلئے 50 ہزار گیلن سے زائد پانی فراہم کیا

طیارہ حادثہ ، واٹر بورڈ نے آگ بجھانے کیلئے 50 ہزار گیلن سے زائد پانی فراہم کیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

جمعہ کو پی آئی اے کے ملیر میںتباہ ہونے والے جہاز کے ملبہ اور عمارتوں میں لگی آگ بجھانے کیلئے واٹربورڈنے وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ کی ہدایات پر فول پروف آپریشن کرتے ہوئے فائربریگیڈ کو جائے حادثہ پر ہی 50 ہزار گیلن سے زائد پانی فراہم کیا اور آگ پر جلد از جلدآگ پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ،تفصیلات کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے فوکل پر سن ٹینکرز سیل کو شہر کے تمام ہائیڈرنٹس پر فوری ایمرجنسی نافذ کرکے فائربریگیڈ کو جلد ازجلد ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کی ہدایات کی ، ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے تمام ہائیڈرنٹس پر جاری آپریشنز معطل کرکے ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ،جبکہ متعدد خصوصی ٹینکرز کے ذریعے جائے حادثہ پرفائرباو زرز کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی شروع کردی گئی اس دوران فائربریگیڈ کو 50ہزار گیلن پانی فراہم کیا گیا ،واٹربورڈ کے فول پروف اور فوری اقدامات نے آگ پر جلد قابوپانے میں مدد فراہم کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں