میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی بھارتی بالرز پر ایک اور سرجیکل ا سٹرائیک

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی بھارتی بالرز پر ایک اور سرجیکل ا سٹرائیک

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی بھارتی بالرز پر ایک اور سرجیکل ا سٹرائیک، آسٹریلیا نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 4وکٹوں سے ہرا کر سیریزدو دو سے برابر کردی۔پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ،موہالی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان وایرت کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے بازوں روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو31اوور ز میں197رنز کا آغاز فراہم کرکے ان کا یہ فیصلہ درست ثابت کیا، روہت شرما نروس نائننٹیز کا شکار ہوکر95رنز بنا کر پویلین لوٹے ،شیکھر دھون نے اپنے ون ڈے کیریئر کی16ویں سنچری مکمل کی ،وہ143رنزا سکور کرکے پیٹرک کمنز کا شکار بنے ،کپتان ویرات کوہلی7رنز بنا سکے جبکہ لوکیش راہول کے 36اوروجے شنکر کے 26رنز کی بدولت بھارت نے آسٹریلیاکوجیت کے لیے 359رنز کا ہدف دیا ،آسٹریلیا کے لیے کمنز نے 5شکار کیے ۔ آسٹریلیا کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اورایرون فنچ0اور شان مارش6رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، عثمان خواجہ نے پیٹر ہینڈسکومب کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 192رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد عثمان خواجہ 91رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ،ہینڈسکومب نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 117رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، ایشٹن ٹرنر نے 84رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیاکو کامیابی دلائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں