میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے چارج سنبھال لیا

ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے چارج سنبھال لیا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے چارج سنبھال لیا ۔ ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمانداری سے بہترین حکمت عملی پرمکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے، عوام کوعزت دی جائے گی اور ان کا احترام کیا جائے گا، سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی، کسی کو بھی شہریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔محمد طاہر رائے نے کہا کہ جعلی سوشل میڈیا پوسٹ شئیر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا، انسانی سمگلنگ کو سختی سے کچلا جائے گا اور بڑے بڑے انسانی سمگلرز کے خلاف مثالی قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، عالمی برادری میں پاکستان کے وقار کو بحال کیا جائے گا، تفتیشی افسران اور سینئر افسران کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں