عمران کونکالنے کی سازش بنی گالہ میں جادوٹونے کے تڑکے سے تیارہوئی، سعدرفیق
شیئر کریں
وفاقی وزیر ریلویز و سول ایو ایشن خواجہ سعد رفیق نے عیدالفطر کے تین روز مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 30فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کام کرنے کیلئے آئے ہیں ،ہم کوشس کریں گے فرق واضح ہو اور فرق نظرآئے،ہم نے کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیںکرنی نہ ہمارے پاس اتنا وقت ہے ،عمران خان کو نکالنے کی سازش عمران خان نے خود کی ہے یہ بنی گالہ میںتیار ہوئی ہے اور اس کو جادو ٹونے کاتڑکا لگاہوا ہے ،کہتا ہے کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلیں،آپ آئین کے اوپر سے روڈ رولر گزار دیں ،آئین کی کتاب کو پھاڑ کر پھینک دیں ،اسمبلیوں میں داد گیری کریں کیا عدالتیں بند رہیں گی ،یہ کہتا تھاکہ میں نے وزیر اعظم ہائوس سے نہیں نکلنا اوروزیر اعظم ہائوس کے دروازے کو پکڑا ہوا تھا، عمران خان کہتے ہیں میں لیٹر گیٹ کی تحقیقات کو نہیں مانوں گا ،آپ نے آج تک کسی کی مانی ہے آپ عقل والی بات مانتے ہیں؟، عمران خان آئینی عدالت میں جائیں اور کہیں یہ خط ہے میرے خلاف سازش ہوئی ہے ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھ پر ریلویز اور سول ایوی ایشن کی ذمہ داری ڈالی گئی ہے ، ہم نے ریلوے کا انجن سٹارٹ کر دیاہے چند دن تک ادارہ پوری طرح فعال ہو جائے گا،جہاں تک سول ایوی ایشن کے محکمے کی بات ہے تو وہ میرے لئے نیا محکمہ ہے اور مجھے اسے سمجھنے میں چند دن لگیں گے ۔ بنیادی طو رپر ہم کام کرنے کیلئے آئے ہیں اورایک لمحہ بھی ضائع کرنے کے لئے نہیں آئے ،ہم کوشس کریں گے فرق واضح ہو اور فرق نظرآئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سے انتقام لینا ہے اورنہ کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کرنی ہے نہ ہمارے پاس اتنا وقت ہے ،ہم نے ساری توانائی اس پر لگانی ہے جس کیلئے عوام نے ہمیںبھیجا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تما م ملازمین او رپنشنرز کو وقت پر تنخواہیں اور پنشن ملے گی اور اس کے لئے فنڈز کا بندوبست کر لیا گیا ہے ، عید قریب آ گئی ہے اور یہ مناسب نہیں کہ تنخواہیں او رپنشن تاخیر کا شکار ہو ۔انہوں نے کہا کہ میں ادرے کے افسران کو اعتماد میں لئے بغیر اکیلا کوئی فیصلہ نہیں کرتا ،فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کے تین دن مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 30فیصد کمی ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ پی ایس ڈی پی کا مطالعہ شروع کر دیا ہے اور جو اگلے مالی سال کے منصوبے ہیں ان پر اگلے دوسے تین روز میں تجاویز سامنے آئیں گی جس کے بعد ہم اسے حتمی شکل دے لیں گے اور اس کے لئے میں نے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سبی ،ہرنائی سیکشن 98فیصد بن چکا ہے لیکن شارٹ فا ل ہونے کی وجہ سے ابھی تک فعال نہیں ہوا، اس پر بڑی سرمایہ کاری کی گئی تھی لیکن ابھی تک ٹرین نہیں چلی ، بہت سارے منصوبے ہیں جنہیں ہم جہاں چھوڑ کر گئے تھے وہ وہیں پر کھڑے ہیں اور ان پر کوئی پیشرفت نہیں ہو ئی، ایک دو منصوبے ہیںجن میں نیب نے تباہی مچائی ہے ،افسران نے ان منصوبوں کو ہاتھ نہیں لگایا اور یہ تاخیر کا شکار ہیں، ہم دوبارہ ادارے کو ٹیک اوور کیا ہے او ربہتری نظر آئے گی کیونکہ افسران اور ملازمین کے تعاون سے پہلے جیسے ماحول واپس آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ریلوے ریلوے سروس سے ہوں گے اورسی ای او سینئر ترین افسر کو لگایاجائے گا ، کسی کو ادارے سے نکالنے کا کوئی پروگرام نہیں ، میں سب سے ملوں گا اور با صلاحیت لوگ ہوں گے وہ آگے چلیں گے۔