میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماہِ رمضان، میں اور مفتی تقی عثمانی گھر پر نماز ادا کریں گے ، منیب الرحمان

ماہِ رمضان، میں اور مفتی تقی عثمانی گھر پر نماز ادا کریں گے ، منیب الرحمان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران میں اور مفتی تقی عثمانی گھر پر ہی نماز ادا کریں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ میں گھر پر ہی نماز ادا کررہا ہوں اور رمضان میں بھی یہی سلسلہ رہے گا، حکومت اور علما کے درمیان 20 نکاتی معاہدے پر عمل شروع ہوگیا ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ علما حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل کرے ، ہم ہر صورت معاہدے کو یقینی بنائیں گے ، صدر اور وزیراعظم سے وعدہ کیاہے کہ 50سال سے زائد عمر والے مسجد نہیں آئیں گے ۔مفتی منیب نے کہاکہ ہم اس وعدے پر مکمل عمل کریں گے ، مساجد میں نمازیوں اور صفحوں کے لیے نشانات لگا دئیے گئے ، بزرگوں اور معذوروں کو گھر میں نماز پڑھنے کی ہدایت کردی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جس کو نزلہ، کھانسی، بخار اور سانس کی بیماری ہے وہ مسجد نہ آئیں، گنجان آباد علاقوں اور چھوٹی مساجد میں جمعہ کی 2جماعتیں کرائی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں