میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کا وزارت داخلہ کو خط

علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کا وزارت داخلہ کو خط

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، نیب نے عبد العلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ۔ نیب کی جانب سے خط چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کی بعد لکھا گیا ۔نیب نے خط میں موقف اختیار کیا کہ علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ علیم خان 30؍ اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔یا د رہے کہ علیم خان رواں سال 6فروری سے نیب کی حراست میں ہیں۔ نیب نے اس وقت کے صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کو آف شور کمپنیوں کے اسکینڈل میں گرفتار کر کے نیب کی حوالات منتقل کیاتھا اور نیب نے علیم خان سے 5 آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات کیے ۔ذرائع کے مطابق علیم خان 18 میں سے صرف 3 سوالات کے ہی جواب دے سکے ۔ نیب نے غیر تسلی بخش جوابات کے بعد علیم خان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی جی نیب نے کہا تھا کہ نیب ٹیم کو مطمئن نہ کرنے پر علیم خان کو گرفتار کیا گیا۔ علیم خان سے آر اینڈ آر انٹرنیشنل، ایف زیڈ سی، اے این اے اور ہیکسم انوسٹمنٹ اوورسیز لمیٹڈ کمپنی سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں