میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پائلٹ نے دوران پرواز خاتون کو شادی کی پیش کش کردی

پائلٹ نے دوران پرواز خاتون کو شادی کی پیش کش کردی

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمان سے دبئی جانے والی فلائٹ کے کپتان نے دوران پرواز خاتون مسافر کو شادی کی پیش کش کرڈالی۔ اردن کی شاہی ایئرلائن کے طیارے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب طیارے کے پائلٹ رچرڈ ابومناح نے دوران پرواز گھٹنوں کے بل بیٹھ کرمسافر خاتون کو شادی کی پیش کش کرڈالی جس پرخاتون نے بھی فوراًہاں کردی۔یہ خاتون کوئی اور نہیں طیارہ اڑانے والے کپتان کی دوست تھی، جو اسی جہاز میں سفر کررہی تھی اورکپتان صاحب نے موقع غنیمت پاکر ہزاروں فٹ کی بلندی پر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیش کش کرڈالی جس پر جہاز میں سوار دیگر مسافر بھی خوب محظوظ ہوئے۔اردن کی شاہی ایئرلائن کی جانب سے سوشل میڈیا پرشادی کی اس پیشکش کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں