میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکمران کرپشن سے توبہ کرلیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں، سراج الحق

حکمران کرپشن سے توبہ کرلیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں، سراج الحق

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کرپشن سے توبہ کرلیں تو ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ہونے والی سلیکشن کے نتیجہ میں وہی لوگ مسلط کردیے گئے جو چارچار بار اقتدا ر میں رہ چکے ہیں، الیکشن کی بجائے سلیکشن سے بننے والی کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔حکومت کے نزدیک معیشت کی بہتری کا واحد حل آئی ایم ایف کی غلامی ہے جبکہ میں حکمرانوں سے کہتا ہوں رمضان کے مہینے میں کرپشن سے توبہ کرلیں تو حالات کچھ بہتر ہوسکتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ حکمران وی آئی پی اخراجات کا خاتمہ اورسود سے نجات حاصل کریں، حکمران اشرافیہ وسائل کا رخ اپنی ذات کی بجائے عوام کی طرف موڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے نتیجہ میں قوم پر مزید مہنگائی مسلط کی گئی تو اس کی کھل کر مخالفت کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں