کراچی میں ڈکیتی پرمزاحمت نہ کرنے کے باوجود 4بچوں کا باپ قتل
شیئر کریں
کورنگی زمان ٹائون میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چاربچوں کے باپ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے ئگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے مسلح ملزمان رقم اورموبائل فون چھیننے کے بعد بغیر کسی مزاحمت پرفائرنگ کرکے محمد حسیب کوقتل کردیا۔ مقتول کلفٹن میں پیزا شاپ پر ملازمت کرتا تھا۔زمان ٹائون تھانے کے علاقے کورنگی اکیاون سی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 35 سالہ محمد حسیب ولد محمد حسین کوقتل کردیا تھا اورلوٹ مار کرکے فرارہوگئے تھے۔واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے ئگئی ہے جس میں مقتول محمد حسیب کو موٹرسائیکل پرچھولے کے ٹھیلے کے سامنے کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی دوران موٹرسائیکل سوار2 ملزمان ئجاتے ہیں جن میں سے ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے ٹوپی پہن رکھی ہے،ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترکرمقتول محمد حسیب سے لوٹ مار شروع کردیتا ہے۔ملزم مقتول محمد حسیب سے 75 ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیتا ہے اورفرارہوتے ہوئے ہیلمٹ پہنا ملزم محمد حسیب پر فائرنگ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں محمدحسیب شدید زخمی ہو جاتا ہے اور جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ جاتا ہے۔