میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پاکستانی قوم کو سلام

یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پاکستانی قوم کو سلام

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ہے، قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہو گئے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی ترقی، خوشحالی، مضبوط تر دفاع کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے، برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد لاہور کے تحت اپنے لئے علیحدہ وطن کے حصول کے عزم کا اظہار کیا تھا، یوم تجدیدِ عہد وفا پر پاک فضائیہ کے شاہین قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے شاہین اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع، سلامتی، خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاک فضائیہ کا ہر جوان، ملکی سالمیت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں