میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر کہیں گے تو مجھے گورنر راج لگانا ہوگا:عمران اسماعیل

صدر کہیں گے تو مجھے گورنر راج لگانا ہوگا:عمران اسماعیل

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر صدر مملکت کہیں گے تو پھر مجھے گورنر راج لگانا ہو گا۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کا حق ہے وہ جس طرف بھی کھڑے ہوں، ہر ایک نے اپنی پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔ سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صدر مجھے کہیں کہ آپ گورنر راج لگا دیں تو مجھے لگانا ہو گا تاہم فی الحال گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں