میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری کی ایم کیوایم کو معاہدے پرعملدرآمد کی یقین دہانی

زرداری کی ایم کیوایم کو معاہدے پرعملدرآمد کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے جہاں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے استفسار کیا کہ انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک پر کیا فیصلہ کیا؟آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ میں نے آپ سے کہا ہے کہ آپ براہِ راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے مثبت انداز میں جواب دیا کہ جی بالکل، رابطہ رہے گا۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد آئیں، ملاقات کرتے ہیں، اس میں جو بھی طے ہوگا اس پر عمل ہوگا، جبکہ میں اور بلاول براہِ راست رابطے اور معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے بتایا کہ وہ بدھ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں