منگھوپیرماربل فیکٹری ملزمان کی خاتون سے اجتماعی زیادتی،2ملزمان گرفتار
شیئر کریں
منگھوپیر ماربل فیکٹری میں 6 ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،جبکہ کورنگی کے پارک میں عمر رسیدہ شخص کی بچی کی کے ساتھ مبینہ زیادتی ،پولیس نے عمررسیدہ سمیت 3 ملزموں کو گرفتارکرلیا،جبکہ دیگر ملزموں کی تلاش سرگرمی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے لیاقت آباد کی رہائشی خاتون منہال کی شکایت پر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ 6 نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے بیان دیا ہے کہ اس کو ایک شخص نے کام دینے کے بہانے ماربل فیکٹری منگھوپیر میں بلایا اور وہاں موجود 5افراد نے باری باری اس کے ساتھ زیادتی کی اور بعد ازاں اسے فیکٹری سے باہر نکال دیا۔خاتون نے اپنے محلے میں آکر لوگوں کو بتایا جس پر لوگوں نے مذکورہ معاملہ پولیس کو بتایا۔ پولیس نے شکایات ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں چھاپہ مارکر وہاں موجو2افراد قدیر اور علی نواز بلوچ کو گرفتار کرلیا ،جبکہ تین ملزمان سیٹھ شاہد اقبال، یاسر گلو اور شان فرا رہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے دوران تفتیش خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا، پولیس کے مطابق ملزموں کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا ،تاہم فرار ملزموں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ادھر کورنگی تھانے کی حدود عوامی کالونی کی حدود ماڈل فیملی پارک ایریا 34/2 کورنگی نمبر ڈھائی میں مبینہ طور پر 60سال سے زائد عمر کے شخص عبدالجبار ولد عبدالحمید نے 6 سالہ بچی عینی کے ساتھ زیادتی کی کوشش یا زیادتی کی ، تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا،جبکہ بچی اور زیر حراست ملزم کو میڈیکل کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،اس حوالے سے پولیس دونوں واقعات کی مزید جھان بین کررہی ہے۔