پی آئی اے میں کوروناوائرس کاپہلامثبت مریض سامنے آگیا
شیئر کریں
پی آئی اے میں کوروناوائرس کاپہلامثبت مریض سامنے آگیا،فضائی میزبان راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی منتقل منتقل کردیاگیا،عملے کے 22ارکان بشمول4کپتان کوبھی قرنطینہ کرنے کافیصلہ کیاگیاسب کے کروناٹیسٹ کئے جائیں گے ۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے فضائی میزبان کا کروناوائرس کاٹیسٹ مثبت آنے پربینظیراسپتال سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی منتقل کردیا گیا۔فضائی میزبان نے اوسلوسے اسلام آبادپروازپی کے 772پر3روزپہلے سفرکیاتھافضائی میزبان نے اسلام آبادٹوجدہ کی پروازمیں بھی فرائض انجام دیئے تھے جس کے بعدجس جس فلائیٹ پر خدمات سرانجام دیئے تھے ان فلائیٹس کے تمام عملے کوقرنطینہ کرنے کافیصلہ کیا گیا تاکہ اس کومزید پھیلنے سے روکاجاسکے جس کے بعد پی آئی اے کے 22 ملازمین بشمول 4کپتان کوسیلف آئیسولیٹ کرنے کافیصلہ کیا گیاجس کے بعد سب کے 3دن میں نمونے حاصل کرکے 22افرادکے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔