میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دبئی میں پاکستان قونصل خانہ تمام سروس کیلئے بند

دبئی میں پاکستان قونصل خانہ تمام سروس کیلئے بند

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

دبئی میں پاکستان قونصل خانہ تمام سروس کیلئے بند کردیا گیا،متحدہ عرب امارات میں2 دن بعد تمام شاپنگ مالز بھی بند کردیئے جائیں گے ۔حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صرف ایمرجنسی سروس کیلئے قونصل خانہ کھولا جائے گا، جبکہ 24گھنٹے 3سفارتی اہلکار ایمرجنسی صورت حال کیلئے موجود رہیں گے ۔دوسری جانب وزرات صحت امارات نے کہا ہے کہ فارمیسی اور کھانے پینیکی اشیا فراہم کرنے والی سپرمارکیٹس کھلی رہیں گی اور ریسٹورنٹس سے صرف کھانالے جانے کیلئے فراہم کیا جائے گا۔اماراتی حکام نے کہا ہے کہ لوگ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، صرف اپنی گاڑی پر سفر کریں، ایک گاڑی میں3 سے زیادہ افراد سوار نہ ہوں۔حکام نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا، عوام سے کہا ہے کہ اسپتال بھی کسی کی عیادت کیلئے نہ جائیں اور خود بھی ایمرجنسی کے بغیر ہسپتال جانے سے گریز کریں۔اماراتی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ امارات کے ایئرپورٹس کو بھی آئندہ48 گھنٹے بعد بند کردیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں