میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایئرپورٹ سے آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی کا آویزاں بورڈ ہٹا دیا گیا

ایئرپورٹ سے آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی کا آویزاں بورڈ ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کی حدود میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ممنوع داخلہ سے متعلق لگائے جانے والا انتباہی بورڈ ہٹا دیا ہے ۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کی حدود میں کسی بھی آن لائن ٹیکسی سروس کو سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت سندھ کے قواعدکے مطابق اجازت دی جائے گی، اس سلسلے میں کریم کے سی ای او گزشتہ ہفتے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ترجمان کریم کا کہنا تھا کہ کریم انتظامیہ اپنے مسافروںکوکراچی ائیرپورٹ لانے ا ور لے جانے کی سہولت کے پیش نظرحکومت سندھ اور سول ایوی ایشن حکام سے بھی بات چیت جاری ہے ، کریم ٹیکسی سروس سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق سروس جاری رکھی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں