الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کر لیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا، کمیشن کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ہے ۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ مارچ کے وسط میں ہوگی، مجوزہ شیڈول منظوری کیلئے کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے ، کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سینیٹ کی مجموعی طور پر 100سیٹوں میں سے 53نشستیں خالی ہونگی جبکہ 49نشستوں پر اسمبلیوں کے تشکیل کے بعد مارچ کے وسط میں انتخابات ہوں گے ۔