میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں (آج)جمعہ کو موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ (آج) جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے ۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 8، پنجاب میں مری 4، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مری میں 0.5 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔غذر میں برفباری سے بند شاہراہوں کو تاحال ٹریفک کے لیے بحال نہیں کیا جاسکا جس باعث عوام کو آمد و رفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 14، کالام منفی 13، استور منفی 9، سکردو منفی 6، گوپس منفی 5، مالم جبہ، بگروٹ، ہنزہ منفی 4، راولاکوٹ، چترال، دیر منفی 3، مری اور گلگت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب برفباری کے بعد وادیِ کالام کا حسن نکھرگیا، بڑی تعداد میں سیاح وادی میں پہنچ گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کالام میں 3فٹ، مہوڈنڈ میں 4 فٹ اورمالم جبہ میں 2فٹ تک برف پڑچکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں