میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی24 گھنٹے میں163اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

کراچی24 گھنٹے میں163اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں163اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں68موبائل/نقدی چھیننے،3 کارچوری ،9موٹرسائیکل چھیننے اور83 چوری ہونیکی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان3مقابلے ہوئے ، دورانِ مقابلہ2 جرائم پیشہ افراد ہلاک جبکہ 4کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا۔13 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر143ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جن میں27 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو، 11کارلفٹرز،2قاتل، 29 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،20 منشیات فروش / سپلائیر جبکہ54دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔ برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران31 غیر قانونی اسلحہ ،20 کلو گرام چرس،1155گرام ہیروئن،18چوری کے موبائل فون اور16 موٹر سائیکلیں برآمد کیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں