میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کی والدہ، بھائیوں، بہنوں سے دھوکا دہی

ذیشان ذکی کی والدہ، بھائیوں، بہنوں سے دھوکا دہی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک ذیشان ذکی کا سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون، احسن سلیم ذکی ، محسن سلیم ذکی ، صائمہ جاوید اور دیگر اہل خانہ سے دھوکا اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، سلیم ذکی کی املاک سے ماروی فارماسوٹیکل کمپنی اور دیگر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کردی، والدہ، بھائیوں، بہنوں کو حصہ دینے سے انکار، متاثرین عدالت پہنچ گئے۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی اور معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی نے نسیمہ خاتون سے 24 اگست 1997کو شادی کی، بعد میں ان کے گھر 5 نومبر 1999 کو دوبیٹوں احسن سلیم ذکی اور محسن سلیم ذکی کی پیدائش ہوئی،صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی6 نومبر 2018 کو فوت ہوگئے۔ سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون، بیٹوں احسن سلیم ذکی اور محسن سلیم ذکی نے ذیشان ذکی کی جانب سے سلیم ذکی کی تمام املاک پر قبضے کو دیکھتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ، عدالت نے احکامات جاری کیے کہ صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کی املاک کسی دوسرے شخص کے نام پر منتقل نہ کی جائیں اور تیسرے فریق کو فائدہ نہ پہنچایا جائے، عدالت کے احکامات کے باوجو دذیشان ذکی نے گزشتہ تاریخوں میں سلیم ذکی کی املاک اپنے ، اپنی اہلیہ کے نام پر کروادی ہیں،ذیشان ذکی نے عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلیم ذکی کی املاک سے ماروی فارماسوٹیکل کمپنی اور دیگر کمپنیوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے، ذیشان ذکی نے اپنے خاندان کے ساتھ دھوکا کرتے ہوئے ماروی فارماسوٹیکل سمیت دیگر کمپنیوں میں بھاری سرمایہ کاری سے متعلق سلیم ذکی کی بیوہ نسیمہ خاتون ، بھائیوں احسن سلیم ذکی اور محسن سلیم ذکی کو آگاہ نہیں کیا ، ذیشان ذکی نے اپنی والدہ اور سلیم ذکی کی پہلی بیوی عذرہ سلیم، بیٹیوں شازیہ اسلم ، نادیہ ناصر، صائمہ جاوید اور انعم جاوید کے حصے پر بھی ڈاکا ڈالتے ہوئے کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ سلیم ذکی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان ذکی نسیمہ خاتون، محسن سلیم ذکی اور احسن سلیم ذکی کو حصہ دینے کے بجائے سلیم ذکی کی املاک اپنے فائدے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں