بیرون ملک موجودلیگی راکین اسمبلی کو48گھنٹے میں وطن واپس پہنچنے کی ہدایت
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)نے بیرونِ ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی نے پاکستان میں مقیم تمام ارکان قومی اسمبلی کو بیرونِ ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ساتھ ہی تمام پارٹی ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے دیگر ہم خیال ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطے جاری ہیں۔