میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں نیب کو ختم کریں ورنہ حکومت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی

ملک میں نیب کو ختم کریں ورنہ حکومت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنمااور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے ورنہ حکومت نہیں چلے گی، جس اسٹیج پر ملک کے حالات پہنچے ہیں ہم سب اس کے ذمے دار ہیں، جو نئی لیڈرشپ آئے اسے کام کا موقع دینا چاہیے۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی ہے3جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجودیہ ادارہ قائم ہے۔نیب پاکستان کاسب سے کرپٹ اورمعاملات خراب کرنے والاادارہ ہے۔ نیب نے جو ظلم کیا وہ عوام کے سامنے آناچاہیے۔ جب کوئی حکومت فیصلہ نہ کرسکے توملکی معاملات نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ پیش آیا، ایک ایسا وقت بھی آیا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات ختم ہوگئے تھے، اب دوبارہ دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں