میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی کے فسطائی ایجنڈے کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے ،فردوس عاشق

مودی کے فسطائی ایجنڈے کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میںکہا کہ 23 فروری، یوم مزاحمت نسواں کشمیر اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سیاہ ترین دن ہے ۔ بھارتی قابض افواج نے نہتی، بے گناہ اور بے یار و مدد گارخواتین کی اجتماعی بے حرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔ بہادر کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بھارتی ظلم وجبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں