میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اہلیہ کے ساتھ سیلفی، بھارتی علیحدگی پسند کمانڈر کی جان  لے بیٹھی

اہلیہ کے ساتھ سیلفی، بھارتی علیحدگی پسند کمانڈر کی جان لے بیٹھی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

٭چلاپتی زیادہ تر چھتیس گڑھ اور اوڑیسہ میں سرگرم رہا، بھارتی سیکیورٹی فورسز کو ناکوں چنے چبوا دیے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عشروں تک معمہ رہنے والے ماؤ علیحدگی پسندوں کے کمانڈر بیوی کے ساتھ سیلفی پر بھارتی پولیس کے سامنے آگیا اور یہی اس کی موت کی وجہ بھی بن گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرفہرست ماؤ کمانڈر رام چندر ریڈی عرف چلاپتی کئی دہائیوں تک بھارتی پولیس کیلیے ایک پراسرار شخصیت رہا، جس نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کو ناکوں چنے چبوادیے۔

چلاپتی کی تصویر کوئی نہیں جانتا تھا، اسکا نام اس وقت منظر عام پر آیا جب اس نے 2008 میں اوڑیسہ کے نایہ گڑھ میں ما علیحدگی پسندوں کے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی قیادت کی تھی،

اس حملے میں 13 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا، اگرچہ 15 فروری 2008 کے حملے کی منصوبہ بندی سرفہرست ما رہنما آنجہانی رام کرشنا نے کی تھی لیکن زمین پر اس حملے کو چلاپتی نے انجام دیا تھا۔

اس نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ نایہ گڑھ شہر سے پولیس ہتھیاروں کی چوری کے بعد ما نواز کامیابی سے فرار ہوسکیں۔

چلاپتی کا تعلق آندھرا پردیش کے چتور ضلع سے تھا۔ اس نے اس وقت پولیس کو نفری بھیجنے سے روکنے کیلیے نایہ گڑھ جانے والے تمام راستے بڑے درختوں سے بلاک کردیے تھے۔

حکام کے مطابق چلاپتی زیادہ تر چھتیس گڑھ اور اوڑیسہ میں سرگرم رہا۔ گزشتہ چند سالوں میں وہ چھتیس گڑھ کے بستار ضلع کے داربھا علاقے میں مقیم تھا۔ جبکہ اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے وہ گھٹنوں کے مسائل کے باعث زیادہ سفر نہیں کر سکتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں