کراچی میں بھارتی ڈگریوں پر بھرتی خاتون افسرکا انکشاف
ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ میں بھارتی ڈگری پرملازمت لینے کے انکشاف کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کاآغاز کردیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ضلع شرقی شاہانہ پروین کی ڈگریاں سامنے آئی ہیں جو بھارت کی ہیں، شاہانہ پروین نے 1996 میں بطور انگریزی ٹیچر کے ملازمت حاصل کی، ایک شہری لیاقت علی نے محکمہ اینٹی کرپشن کو ایک درخواست دی ہے کہ کیا بھارتی ڈگری پر پاکستان میں ملازمت مل سکتی ہے اور کیا بھارتی ڈگریوں کی تصدیق کروائی گئی ہے؟ جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے