میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ،نواز لیگ نے کراچی کی آبادی پر شب خون مارا، حافظ نعیم الرحمن

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ،نواز لیگ نے کراچی کی آبادی پر شب خون مارا، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی بظاہر ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی میں لگی ہوئی ہیں لیکن عملاً یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر کراچی کو تباہ و برباد کیا، کراچی کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کیا۔ نواز لیگ کو بھی کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان تینوں جماعتوں نے مل کر کراچی کی آبادی پر شب خون مارا، کراچی کی حقیقی نمائندگی، وسائل اور ملازمتوں کے حق پر ڈاکا ڈالا،K-4منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ صرف جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس نے کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز و قانونی حقوق کے حصول اور گھمبیر مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کی اور اہل کراچی کی ایک مضبوط اور توانا آواز بنی۔ جماعت اسلامی کے’’منشور کراچی‘‘کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ ’’کراچی ترقی کرے گا تو ملک آگے بڑھے گا‘‘۔ جماعت اسلامی اپنے منشور پر عمل درآمد کرے گی اور کراچی کی از سر نو تعمیر و ترقی کرے گی اور ملک کو بھی آگے لے کر جائے گی، تعمیر و ترقی کا واحد نشان ترازو ہے۔ کراچی کے عوام 8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں اور ان تمام پارٹیوں کو مسترد کر دیں جنہوں نے کراچی کو تباہ و برباد کیا اور اہل کراچی کے ارمانوں کا خون کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 250، پی ایس 129نارتھ ناظم آباد اور این اے 246اورنگی ٹاؤن کے دورے کے دوران انتخابی دفاتر کے افتتاح و کارنر میٹنگز سے خطاب، اہل محلہ و معززین علاقہ کے ساتھ نشستوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں